محبوب نگر میں پولیس کی سائیکل ریالی ، ضلع ایس پی کا خطاب
محبوب نگر ۔ عوام کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو لوگ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو نے کیا ۔ ایس پی نے پولیس جوانوں کیلئے جنہوں نے جانوں کی قربانی دی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سائیکل ریالی کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمات کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ نقص امن پیدا کرنے اور امن و سلامتی کو متاثر کرنے والی طاقتوں کے خلاف زبردست جدوجہد اور قربانیاں پولیس نے دی ہیں ۔ بلکہ پھر میں 377 پولیس اہل کار جاریہ سال قربانی دے چکے ہیں ۔ ہم ایسے جاں نثار اور بہادر جوانوں کا قرض ادا نہیں کرسکیں گے ۔ البتہ زبردست خراج پیش کرکے ہم ذہنی سکون حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پولیس طاغوتی طاقتوں کو کچلنے اور ان کی سرکوبی کیلئے ہمیشہ مستعد ہے اور رہے گی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کشن ، ٹی سرینواسلو ، سی آئی راجیشور گوڑ ، پولیس اسوسی ایشن صدر وینکٹیا و دیگر موجود تھے ۔
