جرائم کی روک تھام میں تلنگانہ پولیس نمبر ون مقام پر

   

Ferty9 Clinic

شادنگر میں جدید پولیس اسٹیشن عمارت کا افتتاح ، ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب

شادنگر ۔ شادنگر حلقہ کے کیشم پیٹ منڈل مستقر میں 80 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے گئے جدید پولیس اسٹیشن بلڈنگ کا وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ ایس ایچ او اور رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے افتتاح کیا ۔ جدید پولیس اسٹیشن بلڈنگ کیشم پیٹ منڈل کی افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم شریمتی سبیتا اندرا ریڈی ایم ایل سی وانی دیوی ، دامودھر ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین رنگاریڈی ، شریمتی انیتا ریڈی ، سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن راویندر ، اے سی پی شادنگر کوشلکر کیشم پیٹ منڈل ایم پی پی روی یادو مہمان خصوصی تھے ۔ کیشم پیٹ پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ کے محکمہ پولیس ریاستی میں امن و امان کی برقراری میں اپنا پورا کردار ادا کر رہی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی پولیس نمبر 1 پولیس بن کر کام کر رہی ہے ۔ جرائم کے روم تھام میں تلنگانہ پولیس ملک بھر میں نمبر 1 مقام پر ہے ۔ ریاست پولیس نے جرائم کے کنٹرول اور اس کے روک تھام کیلئے عصری آلات کا استعمال کرتے ہوئے ریاست بھر میں 7 لاکھ سے زائد سی سی کیمروں کا جال بچھایا ہے ۔ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی سے نمائندہ سیاست نے سوال کیا کہ شادنگر ٹاون پولیس اسٹیشن موجود ہے ۔ مزید ایک رورل پولیس اسٹیشن کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں کے پاس ایک آوٹ پوسٹ پولیس اسٹیشن کے قیام کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے جواب دیتے ہوئے مذکورہ مقامات پر پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا تیقن دیا ۔ نمائندہ سیاست کے ایک سوال کیا کہ شادنگر ٹاون میں صرف ایک ہی چوراستہ ہے چوراستہ سے بلا ہلمٹ گذرنے والوں کو ٹرافک چالانات کئے جارہے ہیں ۔ اس سوال پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ٹریفک چالانات ریونیو میں اضافہ کیلئے نہیں بلکہ عوام کی سیفٹی کیلئے کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر شادنگر حلقہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ پولیس ایس آئیز ،سی آئیز اور پولیس ملازمین موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیر داخلہ محمد محمود علی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور دوسروں نے رعیتوں ویدیکا کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں نوری فنکشن ہال میں شادی مبارک کلیان لکشمی کے منظورہ چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے ۔