کونڈاپور پولیس اسٹیشن کا معائنہ، ریکارڈس کی جانچ اور اطمینان کا اظہار
سنگاریڈی، 23 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی ضلع ایس پی پریتوش پنکج نے آج کونڈا پور پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کی سلامی لی اور اسٹیشن احاطہ میں ایک پودا لگایا۔ انہوں نے دفتر کی صفائی اور زیرِ تفتیش مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ایس پی نے ہدایت دی کہ سرکل آفس کا ریکارڈ باقاعدگی سے چیک کیا جائے، کوئی مقدمہ زیرِ التواء نہ رہنے پائے اور قتل و جہیز جیسے سنگین مقدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران جدید ٹیکنیکل سہولتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ سرکل کے تحت آنے والے تمام تھانوں کے بار بار معائنہ کیے جائیں اور ایس ایچ اوز کو جرائم کی روک تھام کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی دی گئی۔ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ جائیداد سے متعلق جرائم والے علاقوں کی نشاندہی’’کرائم ہاٹ سپاٹ‘‘ کے طور پر کی جائے اور سخت نگرانی قائم کی جائے۔ اسی طرح جہاں سڑک حادثات کثرت سے ہوتے ہیں ان مقامات کو “بلیک اسپاٹس” قرار دے کر حفاظتی اقدامات سائن بورڈ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے جرائم پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی۔ مزید برآں، طویل عرصہ سے زیر التواء مقدمات اور نان بیلیبل وارنٹس (NBWs) کی تعمیل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ ایس پی نے انسپکٹر سمن کمار اور عملے کو ریکارڈ کی بہترین دیکھ بھال اور اسٹیشن کی کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ستیہ گوڑ اور سی سی وجے پوار بھی موجود تھے