جرائم کے خاتمہ کیلئے اقدامات ناگزیر: کمشنر

   

نظام آباد :3؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد انچارج پولیس کمشنر شویتا ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں نظام آباد پولیس کمشنر یٹ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے اقدامات ناگزیر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف انداز میں گمراہ کیا جارہا ہے اور جرائم کے واقعات کے بعد ثبوت بھی حاصل کرنا مشکل ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے سی سی کیمروں کی تنصیب ناگزیر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیجا اخراجات کرنے کے بجائے سی سی کیمروں کی تنصیب کریں تو بہتر ہوگاجس سے اپنا تحفظ کے علاوہ سارقوں کی آسانی کے ساتھ نشاندہی کی جاسکتی ہے جن مقامات پر سی سی کیمرہ نہیں ہے ان مقامات پر ہونے والے واقعات میں پولیس کو ثبوت حاصل ہونا مشکل ہورہا ہے لہذا سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے اپیل کی ۔