صبح کی اولین ساعتوں میں نارائن پیٹ کے منڈل میں کارڈن سرچ، ڈی ایس پی کا خطاب
نارائن پیٹ۔28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آج صبح کی اولین ساعتوں میں نارائن پیٹ ضلع کے مدور منڈل کے دھورے پلی گاؤں میں، 46 پولس افسران نے اپنے ماتحت پولس ملازمین کے ساتھ اچانک کارڈن سرچ پروگرام (گھر گھر تلاشی ) مہم کا انعقاد عمل میں لایا اور 250 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی اور مقامی لوگوں سے بات کی۔اس موقع پر 19 بائک اور ایک آٹو کو مناسب دستاویزات نہ ہونے پر ضبط کیا گیا۔ گاؤں میں گوپال گوڑ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے بیلٹ شاپ میں 1625روپئہ مالیت کی 6.5 لیٹر شراب رکھی ہو ئی تھی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی این لنگایا نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے کمیونٹی رابطہ پروگرام (کارڈن اینڈ سرچ) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اور اگر گائوں میں نئے لوگ، جرائم پیشہ افراد یا پناہ گاہیں ہیں تو ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور بری عادتوں میں مبتلا ہو کر نوجوانوں کی زندگیوں کو برباد نہ کریں۔ دیہات میں کوئی بھی مسئلہ ان کی توجہ میں لایا جائے یا کوئی مسئلہ ہو تو 100 نمبر پر کال کریں۔ سائبر کرائمز، اسکیمرز کی فون کالز، مسیجس اور واٹس ایپ کالز کا جواب نہ دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو روڈ سیفٹی رولز پر عمل کرنا چاہیے اور اگر کوئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں۔ ہر ایک کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔ دیہاتوں میں اپنے دفاع کے لیے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ 100 پولیس والوں کے برابر ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے چوری ہونے کا نہ خدشہ رہے گا اور سماج دشمن سرگرمیوں کو روکا جا سکے گا۔ ان معاملات میں اہم کردار ادا کریں۔ اس پروگرام میں سی آئی۔ داسرو نائک، ایس آئیز رام لال، بالا وینکٹا رمنا، پولیس کانسٹیبلس، خواتین پولیس، ضلع اسپیشل پارٹی پولیس اور دیگر نے شرکت کی۔