جرمنی، اٹلی، فرانس اور اسپین نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا

   

Ferty9 Clinic

برلن ؍ پیرس؍ میڈرڈ : جرمنی نے کوریڈ۔19 سے بچاؤ کے لیے آسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال فی الحال عارضی مدت کے لیے روک دیا ہے، جس کے فوراً بعد اٹلی، فرانس اور اسپین نے بھی یہی فیصلہ کیا۔جرمن وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال پیر 16 مارچ سے روک دیا ہے۔ اس کے فوراً بعد اٹلی، فرانس اور اسپین نے بھی اسی طرح کے اعلانات کیے۔ خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بن جانے کے خدشے کے مد نظر کئی دیگر یورپی ممالک پہلے ہی سے اس ویکسین کا استعمال روک چکے ہیں۔جرمن وزارت صحت نے اسے ‘احتیاطی‘ قدم قرار دیا ہے۔اس نے کہا کہ یہ قدم قومی ہیلتھ ریگولیٹر پال ایہرلخ انسٹیٹیوٹ (پی ای آئی) کے مشورے کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق یورپی میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) اس ویکسین کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی، جو فی الحال جانچ کے مرحلے میں ہے۔