جرمنی، فرانس، مصر اور اردن کا اسرائیل کو انتباہ

   

برلن: جرمنی، فرانس، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اور فلسطینی فریقین کے درمیان ’نتیجہ خیز مذاکرات‘ دوبارہ شروع کرانے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ان چاروں ممالک کے وزرا کے درمیان ویڈیو کانفرنس کیبعد جرمن وزارت خارجہ نے مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی اور قیام امن کو کوششوں کو متاثر کرے گا۔