جرمنی، پاکستان میں پھنسے 500 سے زائدافغانوں کو لے جائے گا

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ؍ برلن ۔ 19 ڈسمبر (ایجنسیز) جرمن حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ 535 افغان باشندوں کو اپنے ملک لے جائے گی جنہیں جرمنی میں پناہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرِنڈٹ نے آر این ڈی میڈیا نیٹ ورک کو بتایا، برلن ان کیسز کی کارروائی “ہر ممکن حد تک دسمبر میں” مکمل کرنا چاہتا ہے تاکہ انہیں جرمنی میں داخلے کی اجازت مل جائے۔افغانوں کو سابقہ جرمن حکومت کی قائم کردہ مہاجرا سکیم کے تحت قبول کیا گیا تھا لیکن قدامت پسند چانسلر فریڈرک مرز نے جب مئی میں عہدہ سنبھالا اور اس پروگرام کو منجمد کر دیا، تب سے وہ پاکستان میں پھنسے رہ گئے ہیں۔
اس سکیم میں شامل افراد نے یا تو طالبان کے خلاف جنگ کے دوران افغانستان میں جرمن مسلح افواج کے ساتھ کام کیا تھا یا 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد انہیں خاص طور پر خطرہ لاحق تھا۔ مثلاً ان لوگوں میں انسانی حقوق کے کارکنان اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ شامل ہیں۔پاکستان نے افغان باشندوں کے کیسز نمٹانے کیلئے سال کے آخر تک کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے جس کے بعد انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔