جرمنی: اندرون ایک ماہ افراطِ زر کی شرح بلند ترین سطح پر

   

برلن : جرمنی میں آخری بار قیمتوں میں تیزی سے اضافہ تین عشرے قبل سابق مغربی جرمنی میں ہوا تھا۔ کسی اور عوامل کے بہ نسبت، یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو ہوا دے رہا ہے۔ 28 اپریل جمعرات کو شائع ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں ماہ جرمنی میں افراطِ زر کی شرح ملک کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد پہلی بار تیز ترین رفتار سے بڑھی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی اہم وجہ یوکرین پر روسی حملے کے سبب توانائی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی اس کے کئی اہم اسباب ہیں۔ شماریات سے متعلق جرمن ایجنسی ڈیسٹیٹس نے اپنے ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اعلان کیا کہ گزشتہ برس کے اپریل کے مقابلے میں اس وقت صارفین کے لیے عام اشیا کی قیمتیں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔