جرمنی اور بلجیم میںسیلاب سے 170 ہلاکتیں،سینکڑوں لاپتہ

   

بروسلز :جرمنی اور بلجیم میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی کم سے کم تعداد 170 ہوگئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔جرمنی میں سیلاب سے تقریباً 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کولون کے جنوب میں واقع ارویلر میں 98 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن نے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دورہ کیا جہاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ سلجیم کی نیشنل کرائسز سینٹر کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ نیشنل کرائسز سینٹر نے مزید کہا ہے کہ اب بھی 103 افراد لاپتہ ہے۔