انقرہ ؍ برلن ۔ جمعہ کو ترک وزارت دفاع نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا۔ یہ قدم احتجاج کے طور پر اٹھایا گیا کیونکہ اس سے قبل برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو بلا کر سماجی کارکن عثمان کاوالا کو جیل بھیجنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ برلن نے کاوالا کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا، جنہیں ایک فلینتھروپسٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دوسری جانب کاوالا کو حکومت گرانے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔