جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں سالِ نو کا روایتی تقریبات کے بغیر آغاز

   

برلن : دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی گزشتہ نصف شب عام لوگوں نے نئے سال کا خیر مقدم کیا۔ اس بارمعمول سے ہٹ کر جرمن باشندوں نے اپنے گھروں میں رہ کر ہی نئے سال کے آغاز کو محدود طریقے سے منایا۔ جرمنی میں نیو ایئر کی سب سے بڑی عوامی تقریب حسب روایت برلن میں ہونا تھی مگر اس مرتبہ اسے کورونا وائرس کی وبا کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔ برلن کے وہ تاریخی مقامات جہاں ہر سال لاکھوں شہری رات بارہ بجے جمع ہو کر نئے سال کا استقبال کرتے تھے، اس مرتبہ زیادہ تر ویران پڑے رہے۔ تاہم نئے سال کے آغاز پر برلن کے مشہور زمانہ برانڈن برگ گیٹ کو آتش بازی اور لائٹ شو سے روشن کیا گیا۔ دیگر یورپی ممالک میں بھی اس بار بہت کم عوامی جشن منائے گئے۔
فرانس اور اٹلی میں رات کا کرفیو تھا جبکہ ایمسٹرڈم اور لندن میں آتش بازی منسوخ کر دی گئی تھی۔