جرمنی: این آر وے میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

   

برلن۔ جرمنی میں گوشت کا کاروبار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ٹوئنیز کے ایک مذبحہ خانے سے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کے واقعے کو نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ رمین لاشیٹ نے غیر معمولی واقع قرار دیا ہے۔ لاشیٹ کے مطابق اگر وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا گیا تو صوبے میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔ رواں ہفتے اس کمپنی کے ایک مذبحہ خانے سے 800 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس واقع کے بعد سے علاقے میں پہلے ہی کوئی 7,000 کے قریب لوگ قرنطینہ میں ہیں۔