جرمنی: بچوں کا جنسی استحصال سخت سزاؤں کا قانون منظور

   

Ferty9 Clinic

برلن : وفاقی جرمن پارلیمان بنڈس ٹاگ نے بچوں کے جنسی استحصال سے نمٹنے کے لیے ایک سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ بچوں کے استحصال کے ضمن میں کوئی بھی عمل جرم سمجھا جائے گا اور اس کے مرتکب فرد کو کم از کم ایک سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ یہ قانون بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو فحش مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں اور ایسے مواد کو اپنے قبضے میں رکھنے اور تقسیم کرنے والوں پر بھی لاگو ہو گا۔ اب تک ایسے مجرموں کو صرف جرمانوں کی ادائیگی کرنا ہوتی تھی۔