جرمنی : جزوی لاک ڈاؤن میں 10 جنوری تک توسیع

   

برلن: جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری جزوی لاک ڈاؤن میں 10 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ بات چانسلر انجیلا میرکل نے تمام سولہ وفاقی صوبوں کے سربراہان حکومت کے ساتھ ایک آن لائن مشاورتی اجلاس کے بعد کہی۔ اب تک کے حکومتی فیصلے کے مطابق موجودہ لاک ڈاؤن کی مدت بیس دسمبر کو پوری ہونا تھی۔ انجیلا میرکل نے کہا کہ جرمنی ابھی تک اپنے ان اہداف سے بہت دور ہے، جو اس نے اپنے لیے اس وبا کی روک تھام کے لیے طے کر رکھے ہیں۔