جرمنی: دس بلین یورو کے اقتصادی پیکج کا اعلان

   

برلن ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکومت نے دس بلین یورو کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان رقوم سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث متاثر ہونے والے کاروباروں اور بے روز گار ہونے والے افراد کی مدد کی جائے گی۔ حکومت نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں سے متعلق سیکٹر کے لیے بھی ٹیکس کی شرح انیس سے سات فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن حکومت وبا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر گیارہ سو بلین یورو مختص کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں اس انفیکشن کا شکار بننے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد جب کہ اموات پانج ہزار تین سو سے زیادہ ہیں۔