جرمنی: سرکاری ملازم کو مصر کیلئے جاسوسی کرنے پر سزا

   

برلن : مذکورہ شخص نے جرمن چانسلر کے دفتر میں کام کے دوران مصری خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔جرمنی میں ایک سرکاری وکیل نے چہارشنبہ 10 مارچ کو بتایا کہ برلن کی ایک عدالت نے ایک مصری نژاد جرمن شہری کو چانسلر انگیلا میرکل کے دفتر میں کام کرنے کے دوران مصر کے لیے جاسوسی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔مصری نژاد 66 سالہ جرمن شہری امین سن 1999 سے ہی برلن میں محکمہ پریس کے وفاقی ادارے میں کام کرتے تھے۔ جاسوسی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا تھا اور عدالت نے انہیں گزشتہ ہفتے اس کے لیے قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت نے اب انہیں ایک برس نو ماہ کے قید معطل کی سزا سنائی ہے۔