برلن۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرتے ہوئے 25 ہزار تک محدود کر دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرمنی ناٹو اتحاد کے دفاعی اخراجات میں مزید حصہ ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس وقت جرمنی میں 52 ہزار امریکی اہلکار تعینات ہیں۔ ان میں سے تقریباً 34 ہزار 500 امریکی فوجی ہیں اور 17 ہزار سیول امریکی شہری، جو امریکی فوج کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔