اٹاوہ:18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں جرمنی سے لوٹے آئی ٹی انجینئر کو کھانسی۔زکام کی شکایت پر کورونا وائرس کے شبہ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپتال میں آئیسو لیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جے بی سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ 6 مارچ کو جرمنی سے لوٹے میاں۔بیوی کے کھانسی ہونے کی جانکاری ملنے پر دونوں کو منگل کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے خون کے نمونے لے کر جانچ شروع کردی ہے ۔خون کے نمونے کو جانچ کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے 6 مارچ کے بعد جن جن افراد سے ملاقات کی ہے ان سبھی کو بھی احتیاطا جانچ کرانے کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔سی ایم او ڈاکٹر ایس ایس بھدوریا نے بتایا کہ آئیسولیش وارڈ میں ایک ڈاکٹر ایک وارڈ بوائے کے ساتھ ایک سویپر کو تعینات کیا گیا ہے ۔