جرمنی سے ایک روسی سفارتکار کا اخراج

   

برلن : جرمنی کی طرف سے ایک روسی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق برلن نے گزشتہ جمعہ کو روس کے ایک سفارتکار کو ملک بدر کیا تھا۔ جرمنی کے ہمسائے ممالک پولینڈ اور سویڈن نے بھی ایک ایک روسی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے۔ اس کا پس منظر ماسکو اور مغربی ممالک کے مابین صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کی قید سے متعلق تنازعہ ہے۔ پوٹن کے 44 سالہ مخالف اور اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور مذمت کے خلاف روس میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد ماسکو نے ان ممالک کے سفارتکاروں پر بغیر اجازت کے ان مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔