جرمنی سے ملک بدر درجنوں ناکام متلاشی افغان شہری کابل پہنچ گئے

   

برلن۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی سے ملک بدر کیے گئے 37 افغان باشندوں کا ایک گروپ واپس افغانستان پہنچ گیا ہے۔ ان افغان شہریوں نے جرمنی میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں، جن کے مسترد کیے جانے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ افغانستان کی مہاجرین اور ملکی باشندوں کی وطن واپسی سے متعلقہ امور کی وزارت نے بتایا کہ یہ گروپ آج چہارشنبہ کے روز بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی سے کابل پہنچا۔ افغان حکام کے مطابق ڈسمبر 2016ء سے لے کر اب تک جرمنی سے ملک بدر کیے گئے افغان شہریوں کو واپس کابل پہنچانے والی یہ اکتیسویں پرواز تھی۔ اس عرصے کے دوران جرمنی سے مجموعی طور پر آٹھ سو ایسے افغان شہری واپس بھیجے گئے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔