جرمنی :لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ؟

   

برلن: جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں ممکنہ توسیع کے بارے میں حکومتی فیصلہ منگل کے روز کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ چانسلر انجیلا مرکل کی صدارت میں ہونے والے ایک آن لائن اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ موجودہ لاک ڈاؤن کی مدت دس جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ اس مدت میں 31جنوری تک کے لیے تین ہفتے کی توسیع کر دی جائے گی۔ وبائی امراض کی روک تھام کے نگران جرمن ادارے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی تقریباً 11900 نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔