جرمنی مہاجرین کی پالیسی کو جاری رکھے، گرانڈی

   

نیویارک۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی نے جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ جاریہ برس ستمبر میں ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پالیسی جاری رکھی جائے۔ فلیپو گرانڈی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو میں کہا کہ مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے اور ان کے انضمام میں جرمنی ایک مثالی ملک ہے۔ گرینڈی کے مطابق پناہ گزینوں کے حوالے سے جرمنی کا یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ قائدانہ کردار ہونا چاہیے۔