جرمنی میں’حوالہ نیٹ ورک‘ پر پولیس کارروائی،متعدد گرفتار

   

برلن : جرمنی میں پولیس نے عسکریت پسند گروپوں کی ممکنہ خفیہ فنڈنگ ??پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور ملک کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ایجنسی کے مطابق اس آپریشن کے تحت ترکی اور شام میں لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کے شبے میں کئی افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے.ڈسلڈورف پولیس کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں ایک ہزار سے زائد افسران شامل تھے جو کہ تین ریاستوں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ، لوئر سیکسونی اور بریمن میں آپریٹ کررہے تھے.مشتبہ مالیاتی نیٹ ورک حوالہ سے جڑے افراد کے مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں ایک 39 سالہ شامی بھی موجود ہے جس پر شمالی شام میں نصرہ فرنٹ کے عسکری گروپ کے رکن ہونے کا الزام ہے۔حوالہ دنیا بھر میں رقم کی منتقلی کا ایک غیر رسمی طریقہ کار ہے. اور کئی مالک میں مقبول ہے. اس کا کام ایک ملک سے دوسرے ملک میں کے ذریعہ پیسہ منتقل کرنا ہے.۔