برلن : جرمنی میں پراسیکیوٹرز نے 12مشتبہ افراد پر مساجد پر مسلح حملوں اور مسلمانوں کو بڑی تعداد میں قتل یا زخمی کرنے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ افراد مساجد پر حملوں میں مسلمانوں کو قتل یا زخمی کرکے ملک میں خانہ جنگی جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے تھے۔‘‘