اسلام آباد ؍ برلن ۔ 4 نومبر (ایجنسیز) جرمنی میں ازسرنو آباد کاری کی منظوری حاصل کرنے والے افغان باشندوں کا ایک اور گروپ پاکستان سے کوچ کر گیا۔ یہ روانگی موجودہ جرمن حکومت کے قیام کے بعد اس نوعیت کی چوتھی منتقلی ہے۔ یہ گروپ اسلام آباد سے ایک تجارتی پرواز کے ذریعہ روانہ ہوا جو استنبول میں مختصر قیام کے بعد آج منگل کو جرمن شہر ہینوفر پہنچے گا۔ ہینوفر وہی شہر ہے جہاں پہلے آنے والی افغان کھیپوں کو ابتدائی طور پر ٹھہرایا گیا تھا۔ بعد ازاں انھیں جرمنی کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔یہ عمل جرمنی کے اْس خصوصی پروگرام کے تحت ہو رہا ہے جو اْن افغان شہریوں کیلئے بنایا گیا ہے جنہیں شدید خطرات لاحق ہیں۔
