جرمنی میں اذان پر پابندی لگانے سے عدالت کا انکار

,

   

برلن: جرمنی کی عدالت نے مقامی مسجد میں اذان پر پابندی لگانے کیلئے داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا۔ یہ تنازعہ گذشتہ 5 سال سے چل رہا تھا۔ مقامی مسلمانوں کو عدالت کے فیصلہ سے خوشی ہوئی ہے۔ مسلمانوں نے اذان پر پابندی کیلئے داخل کی گئی درخواست کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ 29 اسلامک کمیونٹی کی جانب سے اذان دینے کیلئے لاؤڈاسپیکر کا استعمال کی جائے گا۔ عدالت میں پریسائیڈنگ خاتون جج اننٹے کلینسچنٹگر نے کہا کہ سماج کے ہر گوشہ کو یہ تسلیم کرنا ضروری ہیکہ دوسروں کے عقائد کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جب کسی مذہب پر عمل کرنے کی پابندی نہیں ہے تو اس مذہب کے خلاف شکایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔