برلن : جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے ایک رہائشی کو گزشتہ سال تل ابیب میں ہونے والے حملے کے لیے آن لائن تعریف کا اظہار کرنے پر 60 دن کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔میونخ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ باویریا کی اعلیٰ ریاستی عدالت نے 34 سالہ عراقی نڑاد جرمن کی اپیل مسترد کر دی ہے۔7 اپریل 2022 کو تل ابیب میں ہونے والے اس حملے میں کم از کم دو افراد کو گولی مار کر ہلاک اور دس افراد کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ سزا یافتہ شخص نے روزنامہ میں لکھا تھا کہ جہاں ناانصافی انصاف بن جائے تو وہاں مزاحمت ایک فرض بن جاتی ہے۔