برلن :جرمنی کے شہر میونخ میں جمعرات کو ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد پناہ کے متلاشی ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا نے جرمن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں پیش آیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب میونخ میں ایک اعلٰی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے اور ساتھ ہی انتخابی مہم بھی جاری ہے جس میں اسی طرح کے متعدد حملوں کے بعد امیگریشن اور سکیورٹی کے مسائل بنیادی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔میونخ پولیس کے مطابق ’سٹی سنٹر کے قریب ٹریڈ یونین کے کارکن سڑک پر مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مسافرنے کار ان پر چڑھا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی چلانے والے 24 برس کے ایک افغان پناہ گزین کو موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے افراد میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔