جرمنی میں الیکٹرک اسکوٹر چلانے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

برلن ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکومت نے ای اسکوٹر چلانے کی قانونی اجازت دے دی ہے۔ اِس اجازت کے بعد الیکٹرک اسکوٹر ہفتہ پندرہ جون سے سیفٹی ضوابط کے تحت چلانا ممکن ہے۔ اس کے استعمال کے تمام قواعد و ضوابط جرمنی کی وزارت انصاف نے جمعہ 14 جون کو جاری کر دیے ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق الیکٹرک اسکوٹر چودہ یا اس سے زائد عمر کے افراد کو چلانے کی اجازت ہو گی۔ یہ سائیکلنگ کے مقررہ راستے یا سڑک پر چلایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کے ساتھ سلامتی کے خدشات بھی ابھرے ہیں اور اس کی وجہ گزشتہ منگل کو پیرس میں ای اسکوٹر سوار کی بس حادثے میں ہلاکت ہے۔ ایندھن کی بڑھتی مہنگائی میں الیکٹرک اسکوٹر کا تجربہ دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔