فرینکفرٹ ۔ /8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا ایف ۔ 16 لڑاکا جیٹ طیارہ منگل کے دن شہر ٹرائیر کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ جرمنی کی فضائیہ کے بموجب پائیلٹ کے بچ جانے کی اطلاع ہے کیونکہ اس نے اپنی نشست سے حادثہ سے قبل چھلانگ لگادی تھی ۔ یہ حادثہ تقریباً 3.15 پر (مقامی وقت) پیش آیا ۔ عہدیداروں نے حادثہ کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے ۔