برلن: ہر دوسرا جرمن شہری اس بارے میں فکرمند ہیکہ اگر امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جرمنی میں تعینات کیے تو روس کے ساتھ کشیدگی بڑھ جائے گی۔ایک حالیہ سروے کے مطابق جرمن شہریوں کو اس بارے میں خاصی فکر لاحق ہے کہ اگر امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جرمنی میں تعینات کیے تو روس کے ساتھ کشیدگی بڑھ جائے گی۔ جولائی میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ کے ٹوماہاک کروز میزائل اور نئے تیار کردہ ایس ایم سکس ہائپرسونک ہتھیاروں کو 2026 سے جرمنی منتقل کیا جائے گا۔ یہ ہتھیار روس کے اندر دور تک کے مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔