برلن۔ جرمنی میں نئے کورونا ویرینٹ کے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس کا اعلان جنوبی جرمن ریاست باویریا کی حکومت نے کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دو افراد 24 نومبر کو میونخ ایئرپورٹ پر اْترے تھے اور جرمنی میں داخل ہوئے تھے یعنی جنوبی افریقہ میں کورونا کی تبدیل شدہ قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کی اطلاعات عام ہونے سے پہلے۔ ان دونوں افراد کو PCR ٹسٹ کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد 25 نومبر سے ’گھریلو آئسو لیشن‘ میں رکھ دیا گیا۔ کورونا ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کی اطلاعات یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ اومیکرون کو اب تک کا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا اور خطرناک ویرینٹ سمجھا جا رہا ہے۔