برلن :جرمنی میں وفاقی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے ’ایسٹر لاک ڈاؤن‘ کا فیصلہ کئی کمپنیوں اور آجرین کے لیے غیر یقینی صورتحال کا باعث بنا ہے اور لاک ڈاؤن میں سختی کے فیصلے پر بزنس ایسوسی ایشنوں نے بھی شدید تنقید کی ہے۔ جرمنی میں کورونا کے نئے انفیکشن کی تعداد کو کم کرنے کے لیے یکم اپریل اور ہفتہ تین اپریل کو بھی اس سال چھٹی ہو گی۔ ہفتہ کے روز صرف اشیائے خور دو نوش کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بین الاقوامی سپلائی چین کے ملازمین کے لیے اب تک واضح احکامات سامنے نہیں آئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ آج چہارشنبہ کی شام تک ایسٹر کی تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق ضوابط کی مزید تفصیلات پیش کرے گی۔
