جرمنی میں برطانوی شہریوں کے داخلے پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی نے کورونا وائرس کے تناظر میں برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی نے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ کو خطرے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسوں میں 160 فیصد اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا اور صرف جرمن شہری اور جرمنی میں مستقل رہایش رکھنے والے افراد ہی ملک میں داخل ہوسکیں گے۔