جرمنی میں حماس کے جھنڈوں پر پابندی

   

برلن : حماس نے اپنے جھنڈے پر پابندی لگائے جانے پر جرمن حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی نے حماس کے جھنڈے کو مبینہ طور پر یہود مخالف تشدد سے جوڑ دیا ہے جس پر حماس نے سخت احتجاج کیا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بیان دیا کہ ہم حماس کے جھنڈے پر پابندی لگائے جانے پر جرمنی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کا یہ فیصلہ حماس کا انصاف پسند مطالبہ اور فلسطینیوں کی نمائندگی کی عکاسی نہیں کرتا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی تحریک صیہونی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی قبضہ کاروں کیخلاف طاقت کا استعمال کرنا تمام بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے ماتحت ہیں۔