جرمنی میں ختم نبوت کانفرنس

   

برلن: جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن میں پہلی بار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں نامور مذہبی رہنماحق خطیب حسین علی ، مفتی شوکت مدنی، مفتی محمد فیاض، راجہ آفتاب شریف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ختم نبوت کانفرنس کا آغاز عرفان مدنی کی تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔ کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے شرکاکو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ثنا خواں ناصر خان، قاری رؤف اور دیگر نے نعت مقبول پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے نوجوانوں میں سیرت مصطفی کی اہمیت اور دلوں میں محبت اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے نبی ؐ کی سیرت صرف مسلمان کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تکریم کا درس دیتی ہے۔ دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ہے کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈالتے ہیں۔ ختم نبوت کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ آخرمیں عالم اسلام کے لیے دعاکی گئی۔