جرمنی میں داعشی جنگجو خاتون گرفتار

   

برلن : جرمن حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوں نے ایک فرانسیسی خاتون کو شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور شدت پسند گروپ ‘داعش‘ میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جرمنی کے ایک وفاقی پراسیکیوٹر نے وضاحت کی کہ خاتون جس کی شناخت صرف ’سمرہ ن‘ کے نام سے ہوئی ہے کو جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق منگل کو ملک کے مغربی شہر ٹریر سے گرفتار کیا گیا ہیاستغاثہ کے بیان کے مطابق خاتون پر نو عمری میں دو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی رکن کے طور پر حصہ لینے کا شبہ ہے۔اس نے مبینہ طور پر ستمبر 2013ء￿ میں شام کا سفر کیا جہاں اس نے پہلے النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور اس گروپ کے ایک جنگجو سے شادی کی اور نومبر 2013 میں اس جوڑے نے شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت اختیار کی۔