اربیل (عراق) 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طویل مدت سے دنیا کے یزیدیوں کے سردار برقرار رہنے والے شہزادہ تحسین نے کہاکہ یزیدیوں کے سردار علی 1933 ء میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کی پیدائش جنوب مغربی عراق کے ضلع شیخان میں ہوئی تھی اور اُنھیں 11 سال کی عمر میں یزیدی قبیلے کا سردار مقرر کیا گیا تھا جبکہ اُن کے والد کا انتقال ہوا تھا جو قبل ازیں یزیدیوں کے سردار تھے۔ بعدازاں وہ جرمنی منتقل ہوگئے تھے اور اِسے ترک وطن کے بعد اپنا وطن ثانی بنالیا تھا۔ جرمنی میں یزیدی تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد مقیم ہے۔ یزیدی عقیدے کے لوگ 4 ہزار سال سے زیادہ مدت قبل ایران بھی منتقل ہوئے تھے اور زرتشتی مذہب ، اسلام اور عیسائیت کے پیرو بن گئے تھے۔ عراق میں اب بھی موجود یزیدی قبیلہ اسلام کا پیرو ہے۔