جرمنی میں رہائشی کامپلکس میں آتشزدگی، پانچ افراد ہلاک

   

برلن، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی جرمنی کے ایک رہائشی کامپلکس میں جمعرات کے روز لگی آگ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ۔پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ آگ دیر رات رائن لینڈ پلانٹیٹ ریاست کے لامبکٹ علاقے میں ایک رہائشی کامپلکس کی کثیر منزلہ عمارت میں لگی اور اس میں ایک ملین یورو سے زائد کی املاک کا نقصان ہوا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔