جرمنی میں سہ جماعتی مخلوط حکومت کے قیام کیلئے مذاکرات جاری

   

برلن : جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ابتدائی بات چیت کے بعد ان تینوں سیاسی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ سہ جماعتی مخلوط حکومت کے ممکنہ قیام کے لیے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ اب پارٹیوں کے سرخ، سبز اور پیلے رنگوں کی نسبت سے اس ممکنہ اتحاد کو ’ٹریفک لائٹ کولیشن‘ بھی کہا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چانسلر مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے چانسلرشپ کے امیدوار آرمین لاشیٹ بھی گرینز اور فری ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر سیاہ، سبز اور پیلے رنگوں پر مشتمل ایک ’جمیکا کولیشن‘ کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔
لاشیٹ نے پارٹی سربراہ کے طور پر سی ڈی یو میں اہم عہدوں پر نئی سیاسی شخصیات کی نامزدگی کا اشارہ بھی دیا ہے۔