جرمنی میں سیلاب: اب تک 133 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

,

   

برلن۔ مغربی جرمنی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ورکرز آج ہفتہ کے روز بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیلاب کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ چْکی ہے۔ ان حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے جرمنی کے دو مغربی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تاحال ہلاک ہونے والے افراد میں سے 90 کا تعلق کولون شہر کے جنوب میں واقع ’ آہروائلر‘ ضلع سے تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی جرمنی کے چند شہروں کے مکانات میں آج بھی پانی کی سطح بلند رہنے کی اطلاع ہے اور سیلابی ریلے کی زد میں آکر مزید مکانات منہدم ہوئے ہیں۔