برلن۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا میں فرینکفرٹ اور فریبرگ کے درمیان میچ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب فرینکفرٹ کے کپتان ڈیویڈ ابراہام نے فریبرگ کے مینیجر کو بھاگتے ہوئے ریسلنگ کا ایک داو لگا کر زمین پر گرا دیا۔ مینیجر کو گرتے دیکھ کر فریبرگ کے کھلاڑی میدان میں اتر آئے اور میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ میچ فریبرگ نے فرینکفرٹ کو ایک گول سے ہرا دیا جبکہ ریفری نے کپتان ڈیویڈ ابراہام کو سرخ کارڈ دکھا کر باہر کردیا۔