جرمنی میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں میں نمایاں کمی

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی میں رواں سال مسلمانوں، مساجد اور مسلمانوں کے دیگر اداروں پر حملوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جرمنی کی بائیں بازو کی جماعت ’ڈی لنکے‘ کے پارلیمانی دھڑے کی درخواست پر وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جرمنی میں آباد مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں یعنی مساجد اور ان کے دیگر اداروں پر ہونے والے حملوں کی تعداد 91 رہی جبکہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے دوران ایسے واقعات کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں اسلام دشمن رجحان کے ضمن میں 275 حملے دیکھنے میں آئے تھے۔