برلن: جرمنی میں مسلمانوں کی آبادی55لاکھ تک پہنچ گئی جو کہ کل آبادی کا 6.5 فیصد کے برابر ہے۔گزشتہ روز شائع سرکاری سروے کے مطابق جرمنی میں مسلم آبادی 5.5ملین کے قریب ہوگئی جوکہ جملہ آبادی کا تقریباً6.5فیصد ہے،ہجرت اور پناہ گزینوں کیلئے قائم فیڈرل آفس (بی اے ایم ایف) کے صدر ہنس ایکارڈ زومر نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے نقل مکانی کے نتیجے میں حالیہ برسوں کے دوران مسلم آبادی میں زیادہ اضافہ دیکھاگیا۔
