برلن ۔ جرمنی کی ایک تازہ حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے نوجوانوں میں گانجہ اور کوکین کے استعمال میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی کوکین سے متعلقہ جرائم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری ڈرگ رپورٹ کے مطابق ملک میں گانجے، کوکین اور نشہ آور گولیوں ایکسٹسی کے استعمال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کمشنر نے اس کی وجہ کورونا وبا کے باعث لوگ کو درپیش شدید ذہنی دباو قرار دیا ہے۔