جرمنی میں ٹینس میچوں کا انعقاد

   

برلن 02 مئی (یو این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹینس سمیت تمام کھیل سرگرمیاں بند پڑی ہیں لیکن جرمنی میں کوبلیج کے قریب ٹینس پوائنٹ ایگزی بیشن سیریز ٹورنامنٹ میں جمعہ کو میچوں کا انعقاد ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں اسپین کے رافیل نڈال کو ایک وقت ومبلڈن میں شکست دینے والے جرمنی کے ڈسٹن براؤن شامل ہیں۔بیس ٹینس سینٹر میں چار دن کے اس ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران شائقین نہیں تھے ، لائن جج نہیں تھے ، بال بوائے نہیں تھے ، میچ پوائنٹ کے بعد کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں تھی، کھلاڑیوں کو اپنے کوچ رکھنے کی اجازت نہیں تھی اور وہ شاور بھی نہیں لے سکتے ۔میچوں میں کورٹ کو کم کر دیا گیا ہے ۔کھانے کے نام پر کھلاڑیوں کو پیک سینڈوچ اور انرجی بار دیے جا رہے ہیں۔ فاتح کو ایک ہزار یورو کا چیک ملے گا۔