جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کی ہڑتال

   

Ferty9 Clinic

برلن: کام کے حالات بہتر کرنے کے مطالبے پر زور دینے کیلئے لیبر یونین وردی کی ہڑتال کی اپیل پر جرمنی میں بسیں اور ٹرامیں رک گئی ہیں۔ ہمبر گ ہوائی اڈے کے کچھ ملازمین بھی ہڑتال میں شامل ہیں، جس سے بعض پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔جرمنی میں مقامی پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز نے جمعے کی صبح سویرے چوبیس گھنٹے کی نئی ہڑتال شروع کی، جس کی وجہ سے بالخصوص صبح سویرے سفر کرنے والے مسافروں اور اپنے کام پر جانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیبر یونین وردی کی اپیل پر ہونے والی اس ہڑتال کی وجہ سے باویریا کو چھوڑ کر جرمنی کی تمام وفاقی ریاستوں میں بسیں او رٹرامیں بند ہیں۔ ہمبرگ ہوائی اڈے کا گراونڈ اسٹاف بھی اس ہڑتال میں شامل ہے، جس کی وجہ سے وہاں کئی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔وردی دیگر مطالبات کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کیلئے کام کے بہتر مواقع اور حالات فراہم کرنے پر زور دے رہا ہے۔ بہر حال ہڑتال کے ساتھ ہی مزدور یونین کے رہنما ٹرانزٹ حکام سے بات چیت بھی کررہے ہیں۔