جرمنی میں پرائڈ پریڈ، لاکھوں افراد کی شرکت

   

کولون : جرمن شہر کولون میں آج اتوار اکیس جولائی کے روز ہم جنس پسند افراد اور ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کی بہت بڑی پرائڈ پریڈ منعقد ہو رہی ہے، جس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے ایک ملین تک افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس پریڈ میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کے لیے ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے تقریبآ 250 گروپ اور تنظیمیں کافی عرصہ سے تیاریاں کر رہے تھے، جن کے اس پرائڈ پریڈ میں حصہ لینے والے ارکان کی تعداد کم از کم بھی 60 ہزار تک رہے گی۔ وہ مختلف موضوعات کا احاطہ کرنے والے اور رنگا رنگ انداز میں سجائے گئے تقریباً 90 فلوٹس کے ساتھ اس اجتماع میں شامل ہوں گے۔ اس پریڈ کے شرکاء جلوس کی شکل میں بون کے قریبی شہر کولون کے مختلف حصوں سے گزریں گے۔ کولون پولیس کے مطابق اس نے اس موقع پر شرکاء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ہزاروں اہلکار شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دیے ہیں۔