برلن ۔ جرمنی میں حکام نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلی بار کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک ضلع میں مقامی سطح کی پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی ہیں۔ ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے علاقے گوئٹرزلوہ میں یہ لاک ڈاؤن تیس جون تک لاگو رہے گا۔ اس علاقے میں حال ہی میں ایک مذبحہ خانے میں پندرہ سو سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں جرمنی کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، تاہم مذبحہ خانوں میں بار بار یہ وبا پھوٹنے سے بعض حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔